• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 6، ملتان اور پشاور کے درمیان فائنل آج ہوگا

پاکستان سپر لیگ 6 کا فائنل آج ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان ابوظبی میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے کھلاڑی میدان میں ایک دوسرے کو زیر کرنے کے لیے تیار ہیں جبکہ کپتان بھی ٹرافی اٹھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ فائنل میں کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے اور فائنل میں سب مل کر محنت کریں گے۔

ادھر پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض بھی دوسری بار ٹائٹل جیتنے کے لیے پُراُمید ہیں۔

ملتان سلطانز پہلی بار پی ایس ایل کا فائنل کھیلے گی جبکہ پشاور زلمی چوتھی مرتبہ فائنل کھیلنے جارہی ہے۔

دونوں ٹیمیں پی ایس ایل تاریخ میں 8 مرتبہ مدمقابل آچکی ہیں۔ ان مقابلوں میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 5 مرتبہ مات دی جبکہ 3 مرتبہ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پی ایس ایل سیزن 6 میں دونوں ٹیمیں 2 بار مدمقابل آئیں، ایک میں سلطانز جیتے تو دوسرے میں زلمی نے بازی ماری۔

فیصلہ کن معرکہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔ پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سپر اس فائنل کو براہ راست نشر کرے گا۔

تازہ ترین