مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے اپنے ضمانتی مچلکوں پر دستخط کر دیئے۔
مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف لاہور کی سیشن عدالت پہنچ گئے جہاں وہ مچلکوں پر دستخط کے لیے بینکنگ کورٹ کے ڈیوٹی جج کے روبرو پیش ہوئے۔
اس موقع پر شہباز شریف نے ڈیوٹی جج کو بتایا کہ میرے وکیل راستے میں ہیں، ابھی پہنچ جاتے ہیں۔
جج نے شہباز شریف کو جواب دیا کہ کوئی بات نہیں وکیل صاحب کو آنے دیں۔
وکیل کے آتے ہی شہباز شریف نے ضمانتی مچلکوں پر دستخط کر دیئے جس کے بعد وہ عدالت سے روانہ ہو گئے۔