• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز اور حمزہ کے ضمانتی مچلکوں پر لگا اعتراض دور

لاہور کی بینکنگ کورٹ کے عملے کی جانب سے مسلم لیگ نون کے صدر، قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے ضمانتی مچلکوں پر لگایا گیا اعتراض دور کر دیا گیا۔

عبوری ضمانت کیلئے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے مچلکے دوبارہ عدالت میں جمع کرا دیئے گئے۔

اس سے قبل ایف آئی اے میں مالیاتی اسکینڈل میں عدالت کی ہدایت پر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی جانب سے عدالت میں ضمانتی مچلکے جمع کرائے گئے تھے۔

لاہور کی بینکنگ کورٹ کے عملے نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے مچلکوں پر اعتراض لگا دیا تھا۔

رجسٹرار بینکنگ جرائم کورٹ نے اعتراض عائد کیا تھا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے ضمانتی مچلکوں پر ملزم کے نام کی جگہ ضامن کا نام لکھا ہے۔

بینکنگ جرائم عدالت کے رجسٹرار کے اعتراض لگانے کے بعد شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے ضمانتی مچلکے واپس کر دیئے گئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید