• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات،قاتل باپ بیٹے کو عمرقیداور2،2لاکھ ہرجانےکا حکم

گجرات (نمائندہ جنگ) گجرات میں عدالت نے قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر باپ بیٹے کو عمر قید اور 2،2لاکھ روپے ہرجانے کی سزا کا حکم سنا دیا، 6 افراد کو بری کر دیا، ایڈیشنل سیشن جج گجرات ہمایوں سعید نے  ٹھمکہ کے محمد اعظم اور بیٹے امانت علی کو قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور2،2لاکھ روپے ہرجانے کی سزاکا حکم سنادیا جبکہ ملزم محمد الیاس، محمدعباس، ناظم حسین، احسان اللہ، محمد اسحاق، خادم حسین کو بری کردیا، مجرمان کو ہرجانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں مزید 6،6ماہ قید بھگتنا ہوگئی ۔
تازہ ترین