• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گزشتہ روز لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ہونے والے دھماکے میں ملوث ہونے کے شبہے میں حساس ادارے نے لاہور ایئر پورٹ سے مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق مشکوک شخص کو کراچی جانے والی پرواز سے آف لوڈ کیا گیا۔

مشکوک شخص کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زیرِ حراست مشکوک شخص مبینہ طور پر لاہور دھماکے میں ملوث ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کے گھر کے قریب گزشتہ روز بارود سے بھری گاڑی میں دھماکا کیا گیا تھا۔

دھماکے کے نتیجے میں بچے سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 24 زخمی ہوئے تھے۔

تازہ ترین