• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان بہت ہی برے اداکار ہیں، کرینہ کپور

بھارت کی نامور اداکارہ کرینہ کپور خان نے ساتھی اسٹار سلمان خان کو بُرا اداکار قرار دے دیا۔ 

بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کو نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا میں پسند کیا جاتا ہے، تاہم ان کی ساتھی اداکارہ کرینہ کپور انھیں اچھا اداکار نہیں مانتیں۔ 

اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران کرینہ کا کہنا تھا کہ وہ سلمان خان کی مداح نہیں ہیں، وہ تو انھیں پسند بھی نہیں کرتیں۔ 

خیال رہے کہ کرینہ کپور سلمان خان کے ساتھ کئی فلموں میں کام کرچکی ہیں، جن میں باڈی گارڈ، بجرنگی بھائی جان، میں اور مسز کھنا اور کیوں کی، شامل ہیں۔ 

کرینہ کپور کا ماننا ہے کہ سلمان خان ایک اچھے اداکار نہیں ہیں، ان کا کہنا ہے کہ سلمان خان بہت ہی برے اداکار ہیں۔ 

شاہ رخ کے بارے میں کرینہ کا کہنا تھا کہ وہ ایسے شخص ہیں جن پر ہر لڑکی ہی مرتی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ مجھے شاہ رخ بہت پسند ہے، اگر آپ شاہ رخ سے متعلق مجھ سے پوچھیں گے تو مجھے ان کے بارے میں باتیں کرتے گھنٹوں گرز جائیں گے اور باتیں ختم نہیں ہوں گی۔ 

تازہ ترین