• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساجد سدپارہ کا والد کے لیے دوبارہ کے ٹو پر جانے کا فیصلہ


قومی کوہِ پیما ساجد سدپارہ نے اپنے والد قومی ہیرو علی سدپارہ کی پھر سے تلاش اور ان پر ڈاکومینٹری بنانے کے لیے دوبارہ کے ٹو پر جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ہیرو کوہ پیما علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نے کہا ہے کہ وہ کل سے پھر کے ٹو کی چوٹی سرکرنے جارہے ہیں۔ 

ساجد سدپارہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال میرے والد کے ٹو گئے تھے لیکن واپس نہیں آئے۔

انھوں نے کہا کہ میرے والد پہلے پاکستانی تھے جنہوں نے کے ٹو سر کیا۔

ساجد سدپارہ کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ اس دفعہ میری ٹیم اور غیر ملکی کوہ پیما شامل ہیں، ہمارا پلان کے ٹو جانے کا ہے اور اس کے ساتھ ڈاکومنٹری بنانے کا بھی ارادہ ہے۔

قومی کوہِ پیما نے کہا کہ جون سنو اور علی سدپارہ کی زندگی پر ڈاکومنٹری بنانے جارہے ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ میں کے ٹو جاکر جاننا چاہتا ہوں کہ وہاں میرے والد اور جان سنو کے ساتھ کیا ہوا۔

ساجد سدپارہ نے بتایا کہ کے ٹو جانے کا مقصد سرچنگ بھی ہے اور ڈاکومنٹری بنانا بھی،  کےٹو سر کرنے میں 40 سے 45 دن لگ سکتے ہیں۔

تازہ ترین