• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کو لانےکے لیے برطانیہ سے دوبارہ رابطہ کیا ہے، شہزاد اکبر


مشیر داخلہ شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو لانےکے لیے برطانوی حکومت سے دوبارہ رابطہ کیا ہے، نوازشریف نے صحت کی بنیاد پر برطانیہ میں قیام کی توسیع کا مطالبہ کر رکھا ہے، برطانیہ نواز شریف کو ڈی پورٹ کرے تو ان کے پاس اپیل کا حق ہوگا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  شہزاد اکبر نے کہا کہ برطانیہ کو بتایا ہے کہ نواز شریف سزا یافتہ مجرم ہیں، نواز شریف علاج کے لیے وزٹ ویزا پر برطانیہ گئے ہیں، برطانوی قانون کے مطابق کوئی شخص وزٹ ویزہ پر6 ماہ سے زیادہ نہیں رہ سکتا۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ نواز شریف بیمار نہیں تندرست ہیں وہ خود کو عدالت کے سامنےپیش کریں، اگر عدالت نواز شریف کو بری کردے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔

مشیر داخلہ نے کہا کہ نواز شریف ہمیں بتائیں انہیں کس سے جان کا خطرہ ہے ہم انہیں تحفظ دیں گے، نواز شریف کو بلٹ پروف گاڑی بھی دینا پڑی تو دیں گے وہ پاکستان آئیں۔

تازہ ترین