• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم عمران خان سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی ملاقات


وزیر اعظم عمران خان سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے وفد نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں کراچی سے متلعق گفتگو کی گئی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں وفد نے وزیراعظم سے ملاقات میں کراچی ترقیاتی پیکیج کے نفاذ پر گفتگو کی۔

ملاقات کے دوران کراچی میں پانی سپلائی، بجلی کی بندش اور شہری مسائل پر بھی بات چیت ہوئی۔

وزیر اعظم سے ملاقات میں حیدر آباد میں یونیورسٹی کے قیام اور سندھ میں جعلی ڈومیسائل پر بھرتیوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

ایم کیو ایم کی جانب سے  کراچی کے رہائشی افراد کے ساتھ سندھ حکومت کا امتیازی رویہ بھی ملاقات کے دوران زیر غور آیا۔

تازہ ترین