گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ایڈیشنل سیشن جج گوجرانوالہ خرم بشیر بوسال نے گیپکو کے ایکسئن ملک سعید کی درخواست ضمانت خارج کر دی جس پر وہ عدالت سے فرار ہوگئے، ایکسئن گیپکونمبر 3 ملک سعید نے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ دفتر میں داخل ہو کر ایکسئن عامر محمود کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں دی جس پر فاضل جج نے ملزم کی ضمانت خارج کر دی ملزم نے فیصلہ کیخلاف اعلیٰ عدالت سے رجوع کر لیا ۔