• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیڑھ ارب کا منصوبہ، ہاکی اسٹیڈیم نئی صورت میں سامنے آئے گا، صدر پی ایچ ایف

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈ ئیر( ر) خالد سجاد کھوکھر نے کہا ہے کہ عبد الستار ہاکی اسٹیڈیم کو از سر نو تعمیر کیا جائے گا، تعمیر نو کا پلان منظور ہوگیا ہےایک سال کے اندر اسٹیڈیم کا نیا روپ سامنے آئیگا، ڈیڑھ ارب روپے خرچ ہوں گے،اسٹیڈیم کی لیز 33 سال کیلئے ہوئی ہےاسٹیڈیم کے اطراف دکانوں اور پرنٹ میڈیا ہاوسز کو اعتماد میں لیا جائے گا،آرمی چیف  کے شکرگزار ہیں جنھوں نے ہر قدم پر معاونت کی ہے،سینٹر آف ایکسیلینس اسکول بھی کراچی میں قائم کیا جارہا ہے۔عالمی مقابلوں میں عدم شر کت کی وجہ سے  ہماری عالمی درجہ بندی متاثر ہوئی ہے، وہ جمعرات کو عبد الستار ہاکی اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے، اس موقع پر پی ایچ ایف کے سکریٹری جنرل آصف باجوہ، کے ایچ اے کے سکریٹری سید حیدر حسین بھی موجود تھے، خالد کھوکھر نے کہا  کہ ہمارا ہدف ورلڈ کپ اولمپک کے لیے کوالیفائی کرنا ہے، کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے میرٹ پر20کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا،ہاکی اسٹیڈیم  کی تعمیر نو اور تزین و آرائش  کی جائے گی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی، اسٹیڈیم کی لیز کا مسئلہ حل ہوگیا ہے،سندھ حکومت معاونت کر رہی ہے،کوویڈ19 کی صورتحال کے باوجود اقدامات کیے آن لائن  ایونٹس کے انعقاد کو ممکن بنایا انٹر نیشنل ایونٹس کی میزبانی کے لیے درخواست کی ہے ہاکی لیگ کا انعقاد کرایا جائے گا،خواتین ہاکی کو  بھی فروغ دیا جائے گا،فائیو اے سائیڈ ہاکی کا جال بچھانا چاہتے ہیں وزیراعظم و ودیگر ارباب اختیار سے اس طرز کےہاکی  مقابلوں  میں مدد کرنے کی  درخواست کی ہے ، پاکستان سپر ہاکی لیگ کی تیاری شروع کردی ہے،  اس سے قبل چار ٹیموں کے درمیان قومی سطح پر لیگ کرائے گے۔ دریں اثنا ہاکی فیڈریشن کے ایک وفد نے جمعرات کو وزیر اعلی ہائوس میں سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی۔انہیں بتایا گیا کہ ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی تعداد15000کی جائے گی،وی آئی پویلین ، جوگنگ ٹریک ، نئے ہاسٹل،فیڈریشن دفاتر، میڈیا سینٹر، کمنٹری بکس ، سوئمنگ پول، اسنوکر روم، چیس روم بنائے جائیں گے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ اسٹیڈیم کی تعمیر کے پہلے فیز کیلئے سندھ حکومت 845 ملین روپے دیگی۔

تازہ ترین