• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ہاکی کھلاڑی 9 سال سے سینٹرل کنٹریکٹ سے محروم

کراچی( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے نو سال سے سالانہ سینٹرل کنٹر یکٹ سے محروم قومی کھلاڑیوں کے لئے نئے معاہدے کو حکومتی گرانٹ سے مشروط کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کی اکثریت ملازمتوں سے محروم ہے اور جو کسی ادارے میں ملازم بھی ہیں تو وہ ایڈ ھاک پر ہیں، ہماری کوشش ہے کہ کھلاڑیوں کو سالانہ بنیاد پر رقم فراہم کی جائے مگر پی ایچ ایف کی اپنی مالی پوزیشن ایسی نہیں ہے۔ واضح رہے کہ2012 میں آخری بار پی ایچ ایف نے قومی کھلاڑیوں کو سالانہ معاہدے کی رقم دی جس میں کھلاڑیوں کو30سے50ہزار روپے اے بی اور سی کیٹیگیری میں دئیے گئے تھے ۔ پی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ نئے معاہدے کے لئے مختلف اداروں سے بات چیت جاری ہے جبکہ حکومت کو بھی اس حوالے سے خط لکھا گیا ہے۔

تازہ ترین