اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کو پاکستان واپس لانے کی بھرپور کوششیں جاری ہیں‘برطانیہ سے 15 روز میں مجرموں کی حوالگی کے معاہدے پر دستخط ہوں گے۔
نواز شریف کیلئے مسائل کے دن ہوں گے‘ہائی کورٹ کے فیصلے سے اندازہ ہو جانا چاہیے کہ بات کہاں جا رہی ہے‘ وزارت داخلہ نواز شریف کو مکمل سکیورٹی دینے کیلئے تیارہے‘جان کی گارنٹی تو اللّٰہ ہی دے سکتا ہے۔
جمعرات کو ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ پی ٹی آئی کو لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کا ووٹ ملا ہے۔عمران خان کو افسوس ہے کہ نواز شریف دھوکے سے فرار ہوئے۔
وہ ایک ٹکٹ میں دو مزے لے رہے تھے، انہوں نے اپنا کیس خود خراب کیا، مریم نواز نے عندیہ دیا تھا کہ ان کے والد صحتمند ہیں، یہ سب باتیں ان کے خلاف جا رہی ہیں۔