• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کی کارروائی،جعلی اکاؤنٹس کیس میں مطلوب ملزم راولپنڈی سے گرفتار

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) نیب لاہور نے جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں راولپنڈی میں ‏کارروائی کرتے ہوئے مطلوب مفرور ملزم عمران شفیع کو گرفتار کر لیا، عمران شفیع گزشتہ کئی سال سےبیرون ملک فرار ہو چکا تھا اور وطن واپسی کی اطلاع پر نیب ‏انٹیلیجنس ونگ نے کارروائی کی ، نیب لاہور کی ٹیم نے عمران شفیع کو راولپنڈی سے لاہور منتقل کر دیا ہے ، نیب حکام ملزم کو ‏کل احتساب عدالت کے روبرو پیش کرینگے، ‏جعلی اکاؤنٹس کیس میں143سیاستدان اور انکے رشتہ دار مفرور ہیں۔
تازہ ترین