• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے جاں بحق 740افر ا د کی تد فین میں مد د کی، اید ھی

پشاور(لیڈی رپورٹر)ایدھی فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ کورونا سے جاں بحق 740افر ا د کی تد فین میں مد د اور2ہزار 300افرادہسپتا ل منتقل کئے، پشاور میں کورونا سے متاثرہ 2ہزار 300افراد کو مفت ایمبولنس کی سروس فراہم کی جبکہ 740جاں بحق افراد کو تدفیق کیلئے قبرستان منتقل کیا گیا ۔ ایدھی کے صوبائی انچارج شیر گل خان نے کہا ہے کہ قدرتی آفت کورونا کی پہلی،دوسری اور تیسری لہر کے دوران ایدھی فاؤنڈیشن پشاور سمیت دیگر اضلاع میں پانچ ہزار سے زیادہ متاثرین کو گھروں اور اداروں سے اٹھا کر فرسٹ ایڈ فراہم کرتے ہوئے قرنطینہ سنٹروں اور مختلف ہسپتالوں میں پہنچا کر داخل کیا جبکہ شہیدوں کو انکے گھروں اور قبرستانون میں پہنچا کر تد فین میں مدد کی گئی۔مرکزی آفس جناح پارک پشاور میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے شیر گل خان نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ پشاور میں کورونا کی دوسری خطرناک لہر کے دوران صوبائی حکومت کی درخواست پر بڑے قرنطینہ سنٹر دوران پور میں عملے کی کمی کے پیش نظرچیئرمین فیصل عبدالستار ایدھی کی خصوصی ہدایت پر3تجربہ کار رضاکاروں راحت خان ،لال باز خان اور اطلس خان نے قرنطینہ سنٹر میں سینکڑوں مریضوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کیں اور دن رات وہیں ڈیوٹیاں کرتے رہے جنہیں ایک ماہ بعد شفٹ تبدیل کرتے دیگر رضاکاروں کی خدمات فراہم کی گئیں ،اس دوران ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے ہزاروں فیس ماسک شہریوں میں تقسیم کیئے گئے ۔
تازہ ترین