• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلپائن کے سابق صدر بینیگنو ایکیونو طویل علالت کے باعث انتقال کرگئے۔

فلپائن کے سابق صدر گزشتہ 5 ماہ سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور حال میں ان کے دل کی سرجری بھی ہوئی تھی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ سابق صدر کو جمعرات کے روز ہی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ دم توڑ گئے جبکہ فلپائن کے دارالحکومت منیلا کی جانب سے بھی سابق صدر کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔

61 سالہ ایکیونو فلپائن کے 15 ویں صدر تھے اور انہوں نے 2010 سے 2016 تک صدر کی ذمہ داریاں انجام دیں۔

تازہ ترین