• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں خاتون سے پرس چھین کر فرار ہونے والا ملزم گرفتار


راولپنڈی میں راہ چلتی خاتون سے پرس چھیننے کی واردات کے دوران خاتون منہ کے بل زمین پر گر کر زخمی ہوگئی، راہ زن پرس چھین کر فرار ہو گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پرس چھیننے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس سے مزاحمت کے دوران ملزم اپنی ہی پستول سے گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔

راولپنڈی کے علاقے ڈھوک چوہدریاں میں گلی سے گزرنے والی اسکول ٹیچر سے پرس چھیننے کی ورادات کے دوران خاتون گر کر زخمی ہوگئی نامعلوم راہ زن پرس چھین کر فرار ہو گیا، موقع پر موجود افراد نے بکھری چیزیں اکھٹی کرنے میں خاتون کی مدد کی۔

خاتون کے ساتھ ہونے والے اس واقعے کا مقدمہ تھانہ ریس کورس میں درج کر کے پولیس نے ملزم انیس اقبال کو گرفتار کر لیا ہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ صرف پانچ ماہ کے دوران راولپنڈی پولیس نے پچاس منظم گینگ گرفتار کرکے 71 لاکھ سے زائد کی رقم اور اسلحہ برآمد کیا ہے۔

تازہ ترین