• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی ایشیا کے ممالک بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا میں کرکٹ پسندیدہ ترین کھیل ہے اور یہ بات بلا خوف تردید کہی جا سکتی ہے کہ ان ممالک کے عوام کرکٹ کے شیدائی ہیں ۔5روزہ ٹیسٹ میچ سے شروع ہونے والا یہ کھیل اب ون ڈے اور ٹی20سے ہوتا ہوا 10/10تک آچکا ہے کہ عوام اس ماردھاڑ کوبہت پسند کرتے ہیں ۔ٹی20کا تو انٹرنیشنل ورلڈ کپ ہی نہیں ہوتا مختلف ممالک میں اس کی لیگز یعنی ٹورنامنٹ بھی ہو رہے ہیں ،جس کی ابتدا بھارت سے ہوئی لیکن جب بھارت نے پاکستانی کھلاڑیوںمدعو کرنا ترک کردیا تو پاکستان سپر لیگ کا آغاز کیا گیا ،جس کا پہلا ایڈیشن 4 تا 23 فروری، 2016ء شارجہ اور دبئی میںمنعقد ہوااور2020 میں پوری لیگ پاکستان میںکھیلی گئی۔ پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن کورونا کے باعث روکنا پڑا اور باقی ماندہ میچ ابو ظہبی میں کھیلے گے۔ جمعرات کو پی ایس ایل کے فائنل میچ میں ملتان سلطانز نےپشاور زلمی کو 47 رنز سے شکست دے کرپہلی بار ٹرافی اپنے نام کر لی۔ پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی تو ملتان سلطانز نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف کھڑا کر دیا۔ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی صرف 159رنز بنا پائی اور ملتان سلطانز لیگ کی فاتح بن گئی ۔اسے وطن عزیز کی بدقسمتی ہی قرار دیا جاسکتا ہےکہ ہزارجتن کرنے کے باوجود پاکستان میں باقاعدہ طور پر انٹرنیشنل کرکٹ کے در وا نہیں ہوئے ، اس ضمن میں جو کامیابی ملی اسےمکمل کامیابی نہیں کہا جاسکتا ۔یہ البتہ ایک احسن امر ہے کہ پی ایس ایل جیسے مقابلوں سے پاکستانی ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے جو آئندہ بین الاقوامی کرکٹ کا حصہ بن کر پاکستان کا نام روشن کرےگا۔ملتان سلطانز کی ٹیم کو کامیابی مبارک،کہ ٹیم کوئی بھی فتح یاب ہوتی یہ کرکٹ اور پاکستان کی جیت ہے۔

اداریہ پر ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائے دیں00923004647998

تازہ ترین