لاہور(نمائندہ جنگ)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے بھارت سے ہجرت کرکے پاکستان آنےوالے خاندان کو 60 برس تک اراضی الاٹ نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ہ خاتون ریونیو آفیسر عدالت کے اوپر عدالت بن گئی 60 برس سے لوگوں کو ذلیل کیا جا رہا ہے،کیا انکا قصور یہ تھا کہ انہوں نے پاکستان کے حق میں ووٹ دیا اور بیوروکریسی کے ہتھے چڑھ گئے؟ عدالتی فیصلے کے باوجود زمین شہری برکت کو الاٹ نہ کرنے کے کیس میں ریونیو آفیسر لینڈ ریکارڈ صبا نے عدالت میں پیش ہوکر غیر مشروط معافی مانگی، ریونیو آفیسر نےعدالت کو آگاہ کیا کہ زمین الاٹ کر دی ہے، عدالتی استفسار پر ریونیو آفیسر نے بتایا کہ الاٹ منٹ کے بعد کا عمل دو منٹ میں مکمل ہو جائے گا۔