• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ : بچیوں کے ساتھ نازیبا حرکات، ملزم کو 12سال قید و جرمانہ کی سزا

کوئٹہ ( آئی این پی ) سیشن جج سریاب جناب طارق انور کاسی نے معصوم بچیوں کے ساتھ نازیبا حرکات کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو مختلف دفعات کے تحت جرم ثابت ہونے پر 12سال قید 2لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی۔استغاثہ کے مطابق کوئٹہ کے پولیس تھانہ کیچی بیگ کے حدود ازبک بازار میں دکاندار ملزم عبدالغفار نے گزشتہ سال ماہ جنوری میں اپنی دکان میں معصوم بچیوں کو بہلا پھسلا کر ان کے ساتھ نازیبا حرکات کا ارتکاب کیا جس سے متعلق پولیس نے شکایات پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار اورمقدمہ کا چالان عدالت ہذا میں پیش کیاگزشتہ روز عدالت کے جج نے فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ملزم عبدالغفار کو زیر دفعات376اور 511PPCکے تحت جرم ثابت ہونے پر 12سال قید اور 2لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزم کو 6 مزید ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔

تازہ ترین