ہاکی کے کھلاڑیوں کیلئے خوشخبری ہے کہ انہیں پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوہ نے جیو نیوز کودیئے گئے انٹرویو میں بتایا کہ 20 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے جا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کھلاڑیوں کو 3 کیٹیگریز میں تقسیم کیا جائے گا، کیٹیگری اے کو 50، بی کو 40 ہزار روپے ماہانہ دیئے جائیں گے۔
آصف باجوہ کا مزید کہنا ہے کہ سی کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کو 30 ہزار روپے ماہانہ دیئے جائیں گے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری کا یہ بھی کہنا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ پرفارمنس اور فٹنس کی بنیاد پر دیئے جائیں گے۔