پشاور کے نواحی علاقے چمکنی میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، پولیس کے مطابق ملزم نے بیوی کے طلاق لینے پر ان 7 افراد کو قتل کیا۔
اس حوالے سے سی سی پی او پشاور عباس احسن نے دیگر پولیس افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ دن قبل قتل کا المناک واقعہ پیش آیا تھا، واردات کی جدید خطوط پر تفتیش کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مرکزی ملزم کا نام ابراہیم ہے، قاتل کی بیوی نے اس سے طلاق لی تھی۔
سی سی پی او پشاور نے مزید بتایا کہ ملزم کے مطابق بیوی نے دھوکے سے طلاق لی تھی۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ قاتل کو بیوی کی طلاق کا رنج تھا، سفاک قاتل نے اپنے 3 بچوں کو بھی قتل کر دیا، ملزم اس کیس میں مدعی بھی ہے۔