• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم کو سیکیورٹی رسک قرار دے دیا


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم کو سیکیورٹی رسک قرار دے دیا۔ بلاول بھٹو نے اپنی تقریر کے دوران وزیر اعظم عمران خان کو شدید تنقید کانشانہ بھی بنایا۔

کوٹلی آزاد کشمیر میں انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو نے کہا کہ جب کٹھ پتلی کہتا ہے کہ پاکستان کو ایٹمی پروگرام کی ضرورت نہیں تو کیا وہ سیکیورٹی رسک نہیں بن جاتا؟۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ آج بھارت، بنگلا دیش اور افغانستان میں بھی اتنی مہنگائی نہیں جتنی عمران خان کے پاکستان میں ہے۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ یہی مہنگائی ان کی تبدیلی کا اصل چہرہ ہے، آزاد کشمیر کے عوام مہنگائی کا مقابلہ کررہے ہیں۔

 بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں یہاں کا وزیراعطم پاکستان کا وزیراعظم ہو، آپ لوگوں کو مجھے بھاری اکثریت سے جتوانا پڑے گا، پیپلز پارٹی کی وجہ سے پاکستان مستحکم ہے۔

تازہ ترین