• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے علاقے کورنگی میں 8 سالہ بچے کیخلاف لڑکی کے اغوا کے مقدمے میں ضمانت کی درخواست


ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے 13 سالہ لڑکی کو اغواء کرنے کے کیس میں نامزد 8 سالہ بچے اور اس کے والدین کی ضمانت منظور کرلی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے 8 سالہ بچے شعیب کی 10 ہزار روپے میں عبوری ضمانت منظور کرلی ہے جبکہ عدالت نے بچے کے والدین شمس علی اور ریشماں کی 30,30 ہزار روپے میں ضمانت منظور کی۔

8 سالہ شعیب، اس کے والد شمس اور والدہ کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے ملزمان کے خلاف منور علی نے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں مقدمہ درج کروایا ہے۔

مدعی مقدمہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ ملزمان نے اس کی 13 سال کی بیٹی کو ورغلا کر زنا کی نیت سے اغوا کیا ہے۔

 بچے اور والدین کے وکیل کا کہنا ہے کہ پولیس نے جھوٹا مقدمہ درج کیا ہے تینوں ملزمان بے گناہ ہیں۔

قومی خبریں سے مزید