سکھر (بیورورپورٹ ) نیب کراچی کی ٹیم کی لاڑکانہ میں کارروائی نیب ٹیم نے کارروائی کے دوران شعیب چانڈیو نامی ملزم کو گرفتار کرلیا، نیب ذرائع کے مطابق ملزم خود کو نیب کا افسر ظاہر کرکے پیسے بٹورنے میں ملوث ہے شکایت پر کارروائی کی گئی ہے، نیب نے ملزم کو سکھر کی احتساب عدالت میں پیش کرکے دو روزہ رہداری ریمانڈ حاصل کرلیا ہے، ملزم کو کراچی منتقل کرکے مزید تفتیش کی جائے گی، نیب کو مسلسل شکایات موصول ہورہی ہیں کہ ان کے نام پر لوگوں کو بلیک میل کیا جارہا ہے۔