• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور جرائم کا گڑھ بن گیا ہے، خالد گل مہمند

پشاور(وقائع نگار)پاکستان بزنس فورم ڈسٹرکٹ پشاور کے صدر خالد گل مہمند نے دو ہفتوں کے دوران پشاور میں قتل وغارت گری پر نہایت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گل بہار جیسے پوش علاقے میں ڈاکہ زنی ‘ چمکنی جمیل چوک میں معصوم افراد کی ہلاکت اور نواحی علاقوں میں لوگوں کے قتل عام سے پشاور جرائم کا گڑھ بن گیا ہے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے پولیس و انتظامیہ بے بس دکھائی دے رہے ہیں جو صرف فوٹوسیشن تک محدود اور خاموشی تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے جائید ادوں پر ناجائز قبضہ کرنیوالوں کے خلاف قانون صوبائی اسمبلی سے پاس کیا گیا ہے لیکن پھر بھی پشاور کو لینڈمافیا نے اپنے قبضے میں لے رکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس حکام فی الفور ایکشن لیکر پشاور کو امن وامان کا گہوارہ بنائیں ۔
تازہ ترین