• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوٹیلٹی الاؤنس نہ ملنے کے خلاف ملتان بورڈ میں ملازمین کی ہڑتال

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز میں ملازمین نے یوٹیلٹی الاؤنس نہ دیے جانے کیخلاف احتجاج کیا، دیگربورڈز کی طرح ملتان بورڈ میں دس بجے سے بارہ بجے 2 گھنٹے کی قلم چھوڑ ہڑتال کی گئی، ایمپلائز ایسوسی ایشن کے عہدے داروں کا کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور اخراجات میں ہوشربا اضافہ کی وجہ سے بورڈ ملازمین بھی یوٹیلٹی الاؤنس کے حق دار ہیں لہذا ملازمین کے اس جائز حق کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں یوٹیلٹی الاؤنس دیا جائے بصورت دیگر پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈ زمیں قلم چھوڑ ہڑتال جاری رکھی جائے گی، اس موقع پر صدر ملک نثار احمد، سینئرنائب صدر یونس صدیقی،کنور نعیم، مشتاق احمد ودیگر موجود تھے۔
تازہ ترین