قانون کا رکھوالا، سندھ پولیس کا اعلیٰ افسر اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلا۔
ڈی ایس پی فہیم فاروقی نے بغیر پلیٹ نمبر کی موبائل میں صفورا گوٹھ سے کباڑ کی دکان سے ایک شخص کو اٹھایا اور اس سے پیسے بٹورے۔
اس کے بعد فون کے ذریعے مزید 25 ہزار روپے منگوائے، شارٹ ٹرم اغوا کے تاوان کی رقم دینے کے لیے جو لوگ آئے انہوں ںے موبائل سے ویڈیو بنالی۔
ویڈیو وائرل ہوئی اور افسر بے نقاب ہوگیا، جس کے بعد حکام حرکت میں آگئے۔
ڈی آئی جی آپریشنزنے ڈی ایس پی فہیم فاروقی کو معطل کردیا اور انکوائری ایس ایس پی کو سونپ دی۔