سندھ بلوچستان کے سرحد ی علاقے میں تخریب کاری کی بڑی کوشش ناکام بنادی گئی، کالعدم تنظیم کے 5دہشت گردوں کو گرفتارکرکے بھاری اسلحہ برآمد کرلیاگیاہے۔
ڈی آئی جی لاڑکانہ عبداللہ شیخ نے کندھکوٹ پولیس لائن میں پریس بریفنگ کی اور بتایا کہ ملزمان دہشت گردی کی کئی وارداتوں کا اعتراف کر چکے ہیں۔
ڈی آئی جی لاڑکانہ نے بتایا کہ سندھ بلوچستان کے سرحدی علاقے میں حساس ادارے اورکشمور پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم بلوچستان ری پبلکن آرمی کے 5دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملزمان کے قبضے سے12کلو دھماکا خیز مواد، دو ہینڈگرنیڈ، دو ڈیٹونیٹر، ایک ٹائمر اور دو ٹی ٹی برآمد کیا گیا ہے۔