• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد خاقان اور مفتاح رشوت طلب کرنے والے وزیر کا کھلے عام نام لیں، علی زیدی

کراچی(آئی این پی)وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل غیرملکی کمپنی سے رشوت طلب کرنے والے وزیر کا کھلے عام نام لیں،اپنی ٹوئٹ میں علی زیدینے لکھا کہ شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل نے ایک وزیر کے غیر ملکی کمپنی سے رشوت طلب کرنے کا دعوی کیا ہے، ان کا دعوی ہے کہ پورٹ قاسم پر ایل این جی ٹرمینل کے قیام کیلئے رشوت مانگی گئی،انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کی اپنی ساکھ کیلئے ضروری ہے کہ اس وزیر کا کھلے عام نام لیں،علی زیدی نے کہاکہ مفتاح اور شاہد خاقان کو پاکستان کی ساکھ تباہ کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے، غیرملکی کمپنی ن لیگ کے جھوٹے وعدوں سے متعلق وضاحت کیلئے پورٹ قاسم اتھارٹی کو لکھ چکی ہے،انہوں نے کہاکہ غیر ملکی کمپنی کو سرکاری طور پر خط لکھوں گا جبکہ اوگرا کی جانب سے دو کمپنیوں کو تعمیراتی لائسنس جاری کیے جا چکے ہیں۔

تازہ ترین