دوگھنٹوں میں دوکروڑ کی کہانی ،وزیراعظم کی سکھر آمد پرانتظامیہ نے ایسی آوبھگت کی کہ بڑے بڑے شہروں کی مہمان نوازی کو پیچھے چھوڑدیا۔یہ انتظامات شاہی تو نہیں تھے لیکن شاہی سے کچھ کم بھی نہ تھے۔
جمعے کی دوپہر سکھر میں درجہ حرارت 41ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، وزیراعظم کی سکھر آمد پرشاہی استقبال اورٹھنڈا ٹھار خیمہ تیار کرنے کیلئے ٹھیکہ کراچی میں دیاگیا،ڈھائی سوسے تین سومزدوروں کی ٹیم تین دن اورتین راتیں مسلسل کام کرتی رہی۔
10ہیوی اے سی پلانٹس نصب کئے گئے اور دس جنریٹر پہنچائے گئےاوریوں گرمی سے بچنے کیلئےتقریباً 50لاکھ روپے خرچ ہوئے،دوہزارافرادکیلئے شاندارپنڈاال کی لاگت تقریباً 75لاکھ روپے آئی۔
سیپکو نےدوسوواٹ کا ٹرانسفارمر بھی ویران میدان میں نصب کیا۔پاورسپلائی کیلئے 4پول بھی لگائے گئے۔بجلی کی مد میں تقریباً 15لاکھ روپے اخراجات آئے۔ظہرانے پر خرچہ تقریبا25ًلاکھ روپے آیا۔
بڑی بڑی اسکرینز، اسٹیج پرٹھنڈی ہواکیلئے 20سے زائد پاوراسپلٹ، برقی قمقمے اور دیگر اخراجات کی مد میں تقریباً 20لاکھ روپے خرچ کئے گئے۔
میاں نوازشریف نے میزبانوں کو 2گھنٹے سے بھی کم وقت خدمت کا موقع دیا اوریوں دوگھنٹے کی مہمان نوازی تقریبا ً2کروڑ روپے کاجھٹکادےگئی۔جس کے بعد وزیر اعظم سکھر تاملتان موٹروے منصوے کا افتتاح کرکے واپس روانہ ہوگئے۔