• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابقہ ریکا ر ڈیا فتہ قبضہ مافیا گینگ کے دو ملزم اسلحہ سمیت گرفتار ،مقدمہ درج

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) تھانہ سہا لہ پولیس نے سابقہ ریکا ر ڈیا فتہ قبضہ مافیا گینگ کے دو ملزم اسلحہ سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ۔گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ سہالہ مرزا گلفراز معہ جوانوں نے گاؤں شیخ پور میں زمین پر قبضہ کرنیوالے دو ملزمان وسیم عباس اور عدیل کو گرفتار کرکے رائفل 12بور ، رائفل 222، پسٹل 30بور معہ858روند برآمد کر لیے، ملزمان کے دو ساتھی جمیل اور شانی فرار ہوگئے جن گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ اور چونترہ کے رہائشی ہیں۔
تازہ ترین