• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

‏غیر ملکی نیٹ ورک سے ایک افواہ اڑائی جاتی ہے، فواد چودھری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی پر غیر ملکی نیٹ ورک کے ذریعے افواہ پھیلانے کاالزام عائد کردیا، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ‏غیر ملکی نیٹ ورک سے ایک افواہ اڑائی جاتی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ سوشل میڈیا پر موجود ایک مخصوص گروپ اس افواہ پر تبصرے کرتا ہے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا کوئی رہنما اس افواہ کو میڈیا پر بول دیتا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ یوں ایک افواہ کو مین اسٹریم کیا جاتا ہے، ‏اس سے مضحکہ خیز گفتگو کیا ہوگی کہ زلفی بخاری نے فوج کے نمائندے کی حیثیت سے اسرائیل کا دورہ کیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ بلاول بھٹو طوطے کی طرح ایک احمقانہ افواہ پر تبصرے کرنا شروع ہو گئے، غیر سنجیدہ سیاسی قیادت پاکستان کیلئے بڑا چیلنج ہے۔

تازہ ترین