پشاور (لیڈی رپورٹر)مختلف علاقوں سے پشاور سبزی منڈی کو سبزی سپلائی کرنے والے سبزی فروشوں نے ٹاون ون انتظامیہ کی جانب سے بے جاں تنگ کرنے اور مبینہ طور پر رشوت کا مطالبہ کرنے کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر انکے حق میں مطالبات تھے۔ مظاہرے کی قیادت صدر اسرار اور دیگر ساتھیوں نے کی۔ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ اپنی محنت مزدوری کر کے بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے سبزی منڈی میں سبزی پہنچا کر رزق حلال کماتے ہیں لیکن ٹاون ون انتظامیہ والے ہم کو مختلف طریقوں سے تنگ کرتے ہے اور کھبی سبزی لیکر چلے جاتے ہے اور کہتے ہے کہ یتیم خانہ کیلئے اور کھبی پیسے لیتے ہے جو سراسر نا انصافی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پہلے بھی اس سلسلے میں متعلقہ انتطامیہ اور تاجروں کے مابین لڑائی ہوئی تھی تاہم بعد ازاں صلح صفائی کے بعد کچھ عرصہ تک ٹاون ون انتظامیہ نے تنگ کرنا بند کیا تھا لیکن اب پھر سے پشاور سبزی منڈی کو سبزی پہنچانے والے تاجروں کو تنگ کرنیکا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔