• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،نجی یونیورسٹی کے طلبہ کا فزیکل امتحان کیخلاف مظا ہرہ

پشاور( جنگ نیوز ) نجی یونیورسٹی کے طلبہ نے فزیکل امتحان کے خلاف باغ ناران چوک حیات آباد میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ امتحان آن لائن لیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائر کار وسیع کرینگے طلبہ نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے حق میں مطالبات درج تھے مظاہرین کا کہنا تھا کہ کلاسز آن لائن لئے ہیں اس لئے امتحان بھی آن لائن لیا جائے اور فزیکل امتحانات کسی صورت قبول نہیں طلبہ کی جانب اس موقع پر سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کرنے کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات سے دو چار ہونا پڑا اسی طرح بورڈ امتحانات کے خلاف بھی مختلف کالجز اور سکولز کے طلباء نے پشاور تعلیمی بورڈ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس سے کچھ دیر کیلئے ٹریفک معطل رہی کالجز اور سکولز اور یونیورسٹی کے طلبہ کی جانب آئے روز احتجاج کے باعث شہری خوار ہونے لگے اور ٹریفک جام سے عوام شدید ذہنی اذیت میں مبتلا رہتے ہیں ۔
تازہ ترین