• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا پاکستان کو 15 لاکھ ”موڈرنا“ ویکسین کی خوراکیں دینے کا اعلان


امریکا نے رواں ہفتے پاکستان کو کورونا وائرس کی موڈرنا (Moderna) ویکسین کی 15 لاکھ خوراکیں دینے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بات وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری جین ساکی نے پریس بریفنگ میں بتائی۔

دوسری جانب سائنو ویک کورونا ویکسین کی 30 لاکھ خوراکیں بھی آج چین سے پاکستان لائی جائیں گی، یہ ویکسین حکومتِ پاکستان نے خریدی ہے۔

حکام کے مطابق این آئی ایچ میں تیار پاک ویک ویکسین کی دوسری کھیپ حکومت کے حوالے کر دی گئی ہے۔

آئندہ ماہ سے این آئی ایچ میں یومیہ 1 لاکھ پاک ویک ویکسین کی تیاری متوقع ہے، پاک ویک سنگل ڈوز والی ویکسین ہے۔

تازہ ترین