• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، جامعہ الرشید میں ویکسینیشن کا آغاز

شہر قائد کراچی کے علاقے احسن آباد میں واقع دینی درس گاہ جامعہ الرشید میں کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

جامعہ کی انتظامیہ  کے مطابق  یہ کراچی کا پہلا مدرسہ ہے جہاں ادارے کی سطح پر ویکسینیشن کرائی جارہی ہے، مدرسے میں  2 ہزار سے زائد طلباء اور اساتذہ کو ویکسین لگائی جائے گی۔

انتظامیہ جامعہ کے مطابق ویکسینیشن کے پہلے روز جامعہ الرشید میں گہما گہمی ہے، طلباء کی بڑی تعداد نے ویکسینیشن کے لیے رجسٹریشن کرائی ہے۔

انتظامیہ جامعہ کا بتانا ہے کہ طلباء اور اساتذہ کو ’کین سائنو‘ ویکسین کی سنگل ڈوز لگائی جائے گی، جامعہ میں دو سے تین روز میں ویکسینیشن کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔

تازہ ترین