• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین سے سائنوویک کی 30لاکھ ڈوز اسلام آباد پہنچ گئیں


چین سے سائنو ویک ویکسین کی 30 لاکھ ڈوز اسلام آباد پہنچ گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق سائنو ویک ویکسین کی 30 لاکھ ڈوز کی پاکستان نے چین سے خریداری کی ہے، ای پی آئی نے صوبوں کو کورونا ویکسین کی ترسیل کا پلان پہلے ہی سے تیار کر رکھا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن پی آئی اے کا طیارہ چین سے ویکسین لے کر اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔

واضح رہے کہ پارلیمانی سیکریٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد کا کہنا ہے کہ جولائی کے پہلے ہفتے میں موڈرنا ویکسین کی ایک بڑی کھیپ پاکستان آ رہی ہے۔

انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ اور دیگر اوورسیز پاکستانیوں کو موڈرنا ویکسین لگنا شروع ہوجائے گی۔

تازہ ترین