پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں واقع ایف نائن پارک میں قائم ماس ویکسینیشن سینٹر کے باہر بدنظمی کے باعث رجسٹریشن کاؤنٹر بند کردیا گیا ہے۔
ایف نائن پارک کے ماس ویکسینیشن سینٹر کے باہر بدنظمی پولیس اہلکاروں کی جانب سے نمبر کی پرچیاں تقسیم کرنے کے باعث ہوئی۔
دوسری جانب حکومت پاکستان کی جانب سے خریدی گئی سائنو ویک ویکسین کی 30 لاکھ خوراکیں آج چین سے پاکستان آئیں گی۔
اس کے علاوہ این آئی ایچ میں تیار پاک ویک ویکسین کی دوسری کھیپ حکومت کے حوالے کردی گئی، آئندہ ماہ سے این آئی ایچ میں یومیہ ایک لاکھ پاک ویک ویکسین کی تیاری متوقع ہے۔