چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عبدالقادرپٹیل کو پی پی اراکین پورے کرنے کی ہدایت کی جس کے بعد اسمبلی سے باہر پی پی اراکین کو اندر بلایا گیا۔
بلاول بھٹو نے عبدلقادر پٹیل سے کہا کہ ہمارے چھ سے سات اراکین یہاں موجود نہیں انہیں بلا کر لائیں، باہر موجود تمام اراکین کو اندر بلا کر لائیں۔
قادر پٹیل بلاول بھٹو کے کہنے پر خورشید شاہ، شازیہ مری، پرویز اشرف کو بلا کر لائے۔
اس سے قبل بلاول بھٹو کی جانب سے پی پی اراکین اسمبلی کے اعزاز میں ناشتے کی اندرونی کہانی سامنے آئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے پی پی اراکین اسمبلی کو بجٹ سیشن کے حوالے سے لائحہ عمل سے آگاہ کیا اور اراکین اسمبلی کو ہدایت کی کہ بجٹ سیشن میں حکومت کو ٹف ٹائم دیا جائے۔