• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو کی اراکین اسمبلی کے اعزاز میں ناشتے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی


بلاول بھٹو کی جانب سے پی پی اراکین اسمبلی کے اعزاز میں ناشتے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے پی پی اراکین اسمبلی کو بجٹ سیشن کے حوالے سے لائحہ عمل سے آگاہ کیا اور اراکین اسمبلی کو ہدایت کی کہ بجٹ سیشن میں حکومت کو ٹف ٹائم دیا جائے۔

بلاول بھٹو نے یہ ہدایت بھی کی کہ اراکین اسمبلی اجلاس کے دوران بجٹ کے عوام دشمن نکات اجاگر کریں۔

اس موقع پر پی پی اراکین نے کہا کہ بجٹ سیشن کے دوران قائدحزب اختلاف ایوان سے غائب رہے۔

ذرائع کے مطابق پی پی اراکین نے کہا کہ بجٹ منظوری کے موقع پر اپوزیشن لیڈر کی ایوان میں غیرموجودگی اپوزیشن کیلئے نقصان دہ ہوگی۔

تازہ ترین