متنازع ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ حریم شاہ کی جانب سے انسٹاگرام پر کچھ دیر کیلئے شیئر کی گئی مردانہ ہاتھ کی تصویر کا دعویدار سامنے آگیا۔
کاروباری شخصیت حسن اقبال دعویٰ کرتے ہیں کہ حریم شاہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں موجود ہاتھ ان کا ہے، اور تصویر بھی انہی کی ہے لیکن یہ نہیں پتا کہ حریم شاہ نے ان کی تصویر استعمال کیوں کی۔
خیال رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے مشہور ٹک ٹاکر حریم شاہ ایک مرتبہ پھر خبروں میں ہیں، پہلے انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کے حوالے سے مبہم پوسٹ شیئر کی، انہوں نے اپنے ہاتھوں اور کسی مرد کے ہاتھوں کی تصویر لگائی مگر کچھ ہی دیر بعد انہوں نے یہ تصویر ڈیلیٹ بھی کردی۔
اس تصویر کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کافی چہ مگوئیاں ہوئیں، اور اس کے ایک روز بعد ہی انہوں نے پی پی لیڈر سے شادی کا دعویٰ بھی کیا۔
اب ایک کاروباری شخصیت احسن اقبال دعویٰ کرتے ہیں کہ یہ تصویر ان کی ہے مگر ان کے ہاتھ پر رکھا ہاتھ حریم شاہ کا نہیں بلکہ ان کی ایک امریکی دوست کا ہے۔
حریم شاہ کا اس دعویٰ پر کوئی بھی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹک ٹاکر نے تصدیق کی ہے کہ اُن کے شوہر پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی اور جانی مانی شخصیت ہیں۔
حریم شاہ نے جس رکن اسمبلی سے شادی کی اس کا نام تو تاحال نہیں بتایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ جلد اپنے شوہر کا نام ظاہر کردیں گی۔