وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا مباحثہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
جیونیوز کے پروگرام پر تبصروں کے لیے سوشل میڈیا محاذ جنگ کا منظر پیش کرنے لگا۔
وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا کہ مجرموں کے پاس کہنے کو کچھ نہ ہو تو چہرہ چھپاتے ہیں۔
فواد چوہدری نے اس پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ مباحثے میں ناکام ہوگئی۔
ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نےحکومتی جھوٹ بے نقاب کردیا، پی ٹی آئی مباحثے میں بھی ہار گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نہ صرف توانائی سیکٹر کو چلانے میں ناکام رہی بلکہ اس مباحثے میں بھی ہار گئی۔