• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ان کا قطری خط ٹھیک ہے اور ہمارا قطر سے معاہدہ کاغذ کا ٹکڑا ہے؟ حماد اظہر

وفاقی وزیر  حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ان کا قطری خط ٹھیک ہے اور ہمارا قطر سے معاہدہ کاغذ کا ٹکڑا ہے؟

جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہ زیب خانزادہ کیساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے حماداظہر نے کہا کہ ایس ایس جی سی کی گیس بندش مرمت کی وجہ سے نہیں، ن لیگ کے دور میں فرنس آئل زیادہ سڑ رہا تھا۔

حماد اظہر نے کہا کہ صرف ایک ایل این جی ٹرمینل کی مرمت ہورہی ہے، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ اپنی جگہ، یہ حقائق پر مبنی بات ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کل سے مرمت شروع ہوگی تو 75 ایم ایم سی ایف ٹی سسٹم  سے نکلے گی۔

حماد اظہر نے کہا کہ ایس ایس جی سی میں 15 فیصد گیس کی بندش ہے، 85 فیصد دی جارہی ہے، ہر گرمی میں تین سے چار گیس فیلڈز آؤٹیج میں جاتی ہیں، ہم نئے ٹرمینل کے لئے لائسنس جاری کرچکےہیں۔

انہوں نے کہا کہ 15 سال میں دو بار مرمت کی شق ن لیگ کےدور میں معاہدے میں شامل کی گئی، ہمارا معاہدہ جنوری 2022 سے شروع ہوگا، اس سے پہلے ن لیگ کا معاہدہ ہم سےچمٹا ہوا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کے۔الیکٹرک نجی کمپنی ہے اور اپنا فرنس آئل خود لے رہی ہے اور اس کو اضاضی گیس بھی دے رہے ہیں، جو انٹرنیشنل مارکیٹ میں ریٹ ہوگا اسی پر گیس خرید رہے ہیں، ہم چوتھا حصہ بھی فرنس آئل کا استعمال نہیں کر رہے، جتنا یہ استعمال کرتے تھے۔

حماداظہر نے کہا کہ ن لیگ کے دور کے پلانٹس تو بہت اچھے ہیں، لیکن انہوں نے پلانٹس کی قیمت 25 فیصد زیادہ دی ہے، ڈیزل سے پلانٹس ن لیگ کے دور میں بھی چلتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری اوسط ڈیمانڈ 16000 میگاواٹ ہے، لوڈ شیڈنگ کی یہی وجہ ہے کہ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح کم ہوگئی ہے، کم بجلی بنا رہا ہے۔

تازہ ترین