پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پلانٹس کی 6 ماہ پہلےمرمت کرلیتے، آج ملک میں بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حماد اظہر کیوں غلط بیانی کررہے ہیں، بحث میں مزہ اس وقت آئے گا جب دونوں حقائق پر مبنی بات کریں۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آپ لوگ 3 سال سے موجود ہیں، پائپ لائن آپ لوگوں نے نہیں بڑھائی، آپ لوگ مہنگا فرنس آئل لے رہے ہیں، مہنگی بجلی دے رہے ہیں، آپ لوگ 3 سال سے موجود ہیں، پائپ لائن آپ لوگوں نے نہیں بڑھائی۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ انہوں نے لوکل انڈسٹریز کی گیس بند کردی ہے، آپ نے آخری وقت پر پوچھا، جس پر قطر نے منع کردیا، آپ آج گیارہ بارہ ڈالر کی گیس خرید رہے ہیں۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ان کے پاس لانگ ٹرم کا کوئی معاہدہ نہیں، ہم نے 13.3 فیصد کا گیس کا معاہدہ کیا، آپ مجھے کوئی ایک لانگ ٹرم پراجیکٹ دکھادیں، 10.4 فیصد کے معاہدے پر گیس آج تک نہیں آئی، آپ نے لانگ ٹرم کنٹریکٹ کیا ہی نہیں ہے۔
سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم بار بار کہتے ہیں کہ ایل این جی لے کر آئیں، آپ شارٹ ٹرم معاہدے سے گیس لارہے ہیں، آپ جہاں سے بھی گیس خریدرہے ہیں وہ مہنگی لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ فرنس آئل بھی اس وقت مہنگا خرید رہے ہیں، جو پلانٹس گیس اور فرنس آئل پر چل سکتے تھے، انہوں نے ڈیزل پر چلائے، ڈیزل پر پلانٹس چلانے سے 20 روپے کا یونٹ پڑتا ہے۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سب سے سستی بجلی نواز شریف کے تھرمل پلانٹس کی لگائی ہوئی ہے۔