• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مغرب کا پاکستان کو کسی ایک ملک سے جوڑنا غیر منصفانہ ہے، وزیراعظم


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مغربی طاقتوں کا پاکستان کو کسی ایک ملک سے جوڑنا غیر منصفانہ ہے۔

چینی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ ہمیں تو ہر ایک سے تعلقات رکھنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ کیسا ہی دباؤ کیوں نہ آئے، پاک چین تعلقات کبھی تبدیل یا کمزور نہیں ہوں گے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاک چین تعلقات بہت گہرے ہیں، یہ صرف حکومت کی سطح پر نہیں بلکہ عوام کی سطح پر بھی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان کے لیے بہت بڑا منصوبہ ہے، یہ ہمارا معاشی مستقبل ہے، جس سے سیاسی تعلقات بھی مضبوط ہوں گے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ہمیں کسی ایک طرف کا کیوں ہونا چاہیے، ہمیں تو ہر ایک سے تعلقات رکھنے چاہئیں۔

تازہ ترین