مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے شہباز شریف کے اسمبلی اجلاس میں نہ آنے کی وجہ بتادی۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ شہباز شریف بہنوئی کے انتقال کے سبب قومی اسمبلی نہیں آئے۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ہمارے ارکان کی اکثریت ایوان میں موجود تھی۔
انہوں نے کہاکہ ملکی تاریخ کا پہلا بجٹ ہے، جس میں حکومت یوٹرن لینے پر مجبور ہوئی ہے۔