• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کا 1100 سی سی کار، 5 منٹ کال پر ٹیکس واپسی کا مطالبہ


مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومت سے 1100 سی سی کار اور 5 منٹ کی کال پر ٹیکس واپسی کا مطالبہ کردیا۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران کو اس ٹیکس کا بالکل احساس نہیں ہوگا، وزیراعظم تو خود نریندر مودی کو مس کال کرتے ہیں جو بھارتی وزیراعظم اٹھاتے نہیں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ غریب قوم کو کچھ تو ریلیف دے دیں، عمران خان کہتے تھے اِن ڈائریکٹ ٹیکس نہیں لگاؤں گا۔

ن لیگی ترجمان نے مزید کہا کہ 67 فیصد اِن ڈائریکٹ ٹیکس بجٹ میں لگادیے۔

تازہ ترین