• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) اغوا کے سات اور زیادتی کے ایک واقعہ کے مقدمات درج کر لیے گئے۔ تھانہ بھارہ کہو کے علا قے کنگال میں چوہدری شہزاد نے پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے مدعی کی 23 سالہ بہن مسما ۃ (ع) کو اغوا کر لیا گیا ،تھانہ بنی گالہ کے علا قے نیو مل کے قریب 15 سالہ دوشیزہ کو اغوا کر لیا گیا ،کلثوم نے بتایا کہ شاہزیب نے مدعیہ کی بیٹی مسما ۃ (ا) کو اغوا کر لیا ہے ،تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں احسان کا بھائی عالمگیر گاڑی سمیت لاپتہ ہوگیا۔تھانہ سول لائن کے علاقے سے احمد کی دختر (ل) کو زاہد سمیت پانچ افرادنے ،تھانہ ائر پورٹ کے علاقے میں حق نواز کی اہلیہ کو ذوالفقار نے ،اخمت کی دختر (الف) کو نامعلوم نے تھانہ کلرسیداں کے علاقے سے منظور کی شادی شدہ دختر کو فیضان نے اغوا کرلیا، تھانہ سول لائن کے علاقے میں خاتون خانہ کو گھرمیں اسلحہ کی نو ک پر پامال کردیاگیا، ملزم جاتے ہوئے سونے کی چین بھی چھین کرلے گیا۔مسلم تاج نے پولیس کوبتایاکہ احتشام عرف شامو ہمارے گھر میں گھس آیا اور پسٹل نکال کر میرے ساتھ زبر دستی زیادتی کیا اور جاتے ہوئے میری سونے کی چین بھی لے گیا۔
تازہ ترین