• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز خٹک کو صوبے میں ایک غریب بھی نظر نہیں آ رہا‘نواب خان

پشاور(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ضلع نوشہرہ کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر پرویز خٹک کے حلقہ پی کے 63نوشہرہ کے ضمنی الیکشن میں سرکاری وسائل کے بے دریغ استعمال لوگوں کو نوکریاں دینے کا جھانسہ دینے ترقیاتی منصوبوں کے جھوٹے اعلانات بجلی کے پولوں اور ٹرانسفارمرز کے ڈھیر لگائے ایک ارب روپے خرچ کرنے اور وفاقی وزیر پرویز خٹک کی طرف سے نوشہرہ میں چار ماہ تک ڈیرے ڈالنے کے باوجود حکمران جماعت کی جیتی ہوئی نشست پر عبرتناک شکست سے وفاقی وزیر پرویز خٹک کے اوسان خطا ہو گئے ہیں اور وہ بہکی بہکی باتیں کرنے لگے ہیں پاکستان مسلم لیگ ضلع نوشہرہ کے آرگنائزنگ سیکرٹری و سابق امیدوار قومی اسمبلی حاجی نواب خان مسلم لیگ پبی کے رہنما اشتیاق احمد خان ایڈوکیٹ تحصیل پبی کے آرگنائزر سعید زمان خٹک تحصیل پبی کے آرگنائزنگ سیکرٹری ظاہر خان تارو خیل مسلم لیگ اکبر پورہ کے رہنمائوں میاں افتخار احمد خان ملک اکرم خان کفایت شاہ اور خادم حسین نے کہا ہے کہ پی کے63نوشہرہ میں عبرتناک شکست سے وفاقی وزیر پرویز خٹک بری طرح بوکھلا گئے ہیں خیبر پختونخوا میں غربت و بے روزگاری بڑھتی جا رہی ہے جبکہ وفاقی وزیر پرویز خٹک کو صوبے میں کوئی بھی غریب اور بے روزگار نظر نہیں آ رہے ہیںمسلم لیگ کے رہنمائوں نے کہا کہ پرویز خٹک کے خلاف الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے جبکہ ان کے بھائی ممبر صوبائی اسمبلی لیاقت خٹک بھتیجے و سابق تحصیل ناظم احد خٹک اور ان کے خاندان کے افراد بھی پرویز خٹک کے خلاف میدان میں نکل آئے ہیں پرویز خٹک کو بھاگنے نہیں دیا جائے گا اور انہیں عوام کی عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کر کے ان کا محاسبہ کیا جائے گا۔
تازہ ترین